• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی اختیار کرنے والے گلوکار ابراالحق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہونے والی تنقید کا الزام (ن) لیگ پر لگاتے ہوئے ان کے حامیوں پر برس پڑے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گلوکار ابرارالحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علحیدگی اختیار کرتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، جس کے کچھ ہی دنوں بعد وہ پی ٹی آئی کے سابق رکن اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی جانب سے لندن میں منعقدہ کنسرٹ میں پرفارم کرتے دکھائی دیئے۔

پہلے مذکورہ کنسرٹ میں ہنگامہ آرائی اور پھر سوشل میڈیا پر وائرل کنسرٹ کی ویڈیوز پر بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ’مگرمچھ کے آنسو بہانے‘ کا کہا۔

تاہم اب گلوکار نے کنسرٹ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور سوشل میڈیا ٹرولنگ کا الزام (ن) لیگی حمایتوں پر عائد کرتے ہوئے ان پر برس پڑے۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے گلوکار لکھتے ہیں کہ ’ ایک اور کامیاب سازش پر صحافیوں اور ن لیگ کے حامیوں کو مبارکباد‘۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلوکار ابرارالحق نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید