• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی جلاؤ گھیراؤ: جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا

عمران خان - فوٹو: فائل
عمران خان - فوٹو: فائل

9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کرنے کے معاملے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو طلب کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو کل 4 بجے طلب کیا ہے۔ 

عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنا رکھی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو پولیس کی جے آئی ٹی کی طرف سے طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا۔ 

عمران خان نے جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت کی۔ عمران خان کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔

قومی خبریں سے مزید