• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گیمز: نوح بٹ نے آزاد حیثیت سے گولڈ میڈل جیت لیا

نیشنل گیمز ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں نوح بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، نوح بٹ نے 109 گلوگرام سے زائد کی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔

کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ نے مجموعی طور پر 355 کلوگرام وزن اٹھایا۔ 

نوح نے اسنیچ میں 155 اور کلین اینڈ جرک میں 200 کلوگرام وزن اٹھایا۔

34 ویں نیشنل گیمز میں نوح بٹ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن  (پی او اے) بینر تلے شرکت کی تھی جس نے نوح کی درخواست مانتے ہوئے انہیں نیشنل گیمز کھیلنے کی اجازت دی۔

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایل ایف) کے ساتھ تنازع کی وجہ سے نوح واپڈا کی نمائندگی نہیں کر پائے، انہوں نے آزاد حیثیت میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

پی ڈبلیو ایل ایف کی ہدایت پر واپڈا نے نوح کا نام واپس لے لیا تھا۔ دوسری جانب واپڈا کے عثمان راٹھور نے بھی نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ 

عثمان راٹھور نے 109 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا، 102 کلوگرام کیٹگری میں واپڈا کے جمیل اختر نے گولڈ میڈل جیتا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید