• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے وزیراعظم نے سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی میں نامناسب رویے پر بیٹے کو برطرف کردیا

ٹوکیو(اے ایف پی) جاپانی وزیر اعظم فیومو کشیدا نے گزشتہ روز کہا کہ وہ سرکاری رہائش گاہ پر نامناسب رویےکی وجہ سے اپنے بیٹے کو اپنے سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیں گے۔یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے ایک میگزین کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شوتارو کشیدا نے گزشتہ سال رشتہ داروں کو ایک پارٹی کے لیے سرکاری رہائش گاہ پر مدعو کیا تھا، جس میں کچھ کی تصاویر میں وہ پریس کانفرنس کرنے کا ڈرامہ کر رہے تھے اور ایک تصویر میں وہ سرخ کارپٹ والی سیڑھیوں پر لیٹا ہوئے تھے۔فیوموکشیدا نے بتایا کہ گزشتہ سال عوامی جگہ پر ان کا برتاؤ ایک پولیٹیکل سکریٹری کے طور پرنامناسب تھا، اور ہم نے ان کا عہدہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید