اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد عامر کیانی نے فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس سے انکار کر دیا۔
فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری چاہتے تھے کہ عامر کیانی بھی ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شریک ہوں۔
ذرائع نے بتایا کہ عامر کیانی کو بلایا گیا وہ فواد چوہدری کے ہمراہ گفتگو کےلیے نہ آئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عامر کیانی، فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے دوران گاڑی میں بیٹھے رہے۔
فواد چوہدری نے عامر کیانی کو بلوانے کےلیے 3 بار عمران اسماعیل اور محمود مولوی کو بھیجا۔
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سے رابطوں کا دعویٰ کیا۔
پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے فواد چوہدری کے دعوے کی تردید کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا کہ تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹی کے فیصلوں کے ساتھ ہیں۔