• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکٹنگ کیریئر میں ناکامی کی صورت میں پلان ’بی‘ بنا رکھا تھا، رکول پریت سنگھ

بالی ووڈ اداکارہ رکول پریت سنگھ نے کہا کہ انہوں نے جب اداکاری شروع کی تو ناکامی کی صورت میں متبادل پلان بنا رکھا تھا۔ 

نئی دہلی کے سکھ گھرانے سے تعلق رکھنے والی ہندی کے علاوہ تیلگو اور تامل فلموں میں کام کرنے والی 32 سالہ رکول پریت سنگھ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران یہ انکشاف کیا۔

رکول کا کہنا تھا کہ انہوں نے ناکامی سے نمٹنے کے لیے پلان ’بی‘ بنا رکھا تھا۔ ان کے مطابق وہ 20 برس کی عمر میں ممبئی منتقل ہوئی تھیں۔

ریاضی میں گریجویٹ ہونے کے باوجود میں نے خود سے کہا کہ مجھے اداکاری میں کیریئر بنانے کے لیے 2 سال کوشش کرنی چاہیے اور اگر کامیابی نہ ملی تو میں واپس اپنی اسٹڈیز کی جانب چلی جاؤں گی۔

رکول نے کہا یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی گریجویشن مکمل کی اور جب پہلی فلم کی تو میں اس وقت کالج میں پڑھ رہی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید