• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید شیخ کو فلم’اوم شانتی اوم‘ کیلئے اپنا معاوضہ بتانا مہنگا پڑگیا

جاوید شیخ، فائل فوٹو
جاوید شیخ، فائل فوٹو

پاکستان کے لیجنڈری اداکار جاوید شیخ کو فلم’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رخ خان کا والد بننے کے لیے مانگا معاوضہ بتانا مہنگا پڑگیا۔

جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارتی فلموں میں اپنے ڈیبیو سے متعلق بات کی۔

اداکار کے اس انٹرویو کے دوران بالی ووڈ فلم کے معاوضے کے بارے کی گئی بات کو ان کے بہت سارے مداحوں نے غلط سمجھا اور شدید تنقید کرنا شروع کردی۔

اُنہوں  نے بتایا کہ مجھے شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ آفر ہوئی تھی، یہ فلم معروف بھارتی ہدایتکارہ فرح خان کی بھی بطور ہدایتکار ڈیبیو فلم تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات تھی اسی لیے میں نے اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا تھا لیکن پھر پروڈکشن ٹیم کے اصرار کرنے پر میں نے اس فلم کے لیے 1 روپیہ معاوضہ مانگا تھا۔

جاوید شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب شاہ رخ خان اور فرح خان کو میرے ساتھ ہونے والی پروڈکشن ٹیم کی اس گفتگو کا پتہ چلا تو ان دونوں نے خود ہی مجھے دینے کے لیے مناسب  معاوضے کا تعین کیا۔

پاکستان کے سینئر اداکار کے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے معاوضہ نہ لینے کے فیصلے پر مداحوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار بالی ووڈ اداکاروں کو بہت بڑا سمجھتے ہیں اور اپنے ٹیلنٹ کی قدر نہیں کرتے۔ 

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاوید شیخ جیسے اداکار کو کسی بھی بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے لیے زیادہ معاوضے کا مطالبہ کرنا چاہیئے کیونکہ ان کا کام اور ہنر بے مثال ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید