پاکستانی معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی کامیڈین بھارت جا کر بھاری معاوضہ لیتے ہیں۔
افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارتی کامیڈین کپل شرما کی آمدنی بتاتے ہوئے پاکستانی مزاح نگاروں کے بارے میں بھی پائے جانے والی عام غلط فہمیوں پر بات کی ہے۔
افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کامیڈین بھی بھارت جا کر بھاری بھرکم معاوضہ لیتے ہیں۔
انہوں نے پاک بھارت کی بننے والی مشترکہ پنجابی فلوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کامیڈین بھارتی فلموں میں کام کرنے کے کروڑوں جبکہ پاکستان میں بننے والی فلموں کی لاکھوں میں رقم وصول کرتے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کامیڈینز کی بہت عزت ہے، فلم میں کام کرتے وقت پیسے کے ساتھ پروٹوکول بھی اتنا شاہانہ ملتا ہے کہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ جیسے آپ خود ملک کے صدر ہوں۔
نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا کہ بھارتی کامیڈین کپل شرما اپنے شو ’دی کپل شرما شو‘ کی ایک قسط کے تقریباً 5 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں (پاکستانی روپوں میں تقریباً 18 سے 19 کروڑ روپے)، وہ اتنا معاوضہ لے سکتے ہیں کیوں کہ اُن کا شو بہت ہٹ ہے۔
اس پوڈ کاسٹ کے دوران افتخار ٹھاکر نے خود کو غیرمتوقع طور پر بابِ جبرائیل کی زیارت کا موقع ملنے سے متعلق بھی بات کی۔
وہ اس پرانے اور روح افروز واقعے کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے تھے۔