• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برونو مارس کا اسرائیل میں پہلا کنسرٹ، 50 ہزار ٹکٹ دو گھنٹے میں فروخت

معروف امریکی گلوکار برونو مارس کے اسرائیل میں مجوزہ پہلے کنسرٹ کے 50 ہزار ٹکٹ صرف دو گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔

یہ کنسرٹ تل ابیب میں 4 اکتوبر کو ہوگا، ٹکٹ کی فروخت آج صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی۔

پرستاروں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے منتظمین مزید ایک کنسرٹ منعقد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

برونو مارس نے 2010 میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا، انہوں نے 15 گریمی ایوارڈز کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید