بویا تھا جو کل، آج وہی کاٹ رہے ہیں
جو ہم نے لگایا تھا، یہ اُس پیڑ کا پھل ہے
کیا برہمیٔ وقت پہ افسوس و تعجّب
کچھ اور نہیں ہے یہ مکافاتِ عمل ہے
سانگھڑ کے گاوں جمعہ کلہوڑو میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔
وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسپورٹس بورڈ کے نوٹس پر نیٹ بال فیڈریشن کے سربراہ مدثر آرائیں کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کچھ غلط فہمی ہوئی ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سے 3 دن میں وضاحت طلب کر لی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیٹے راول شرجیل نے کہا صحافیوں کے مسائل کے حل کیلیے ہم ہر وقت تیار ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں چینی ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں مختلف منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق رپورٹ چین کے ماہرین کی ٹیموں نے پاکستان کے دورے کے بعد تیار کی تھی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے سوال پوچھ لیا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے اتوار کو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں ملاقات کی۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے، تحریک کو تیز کریں گے۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔
ترجمان جے یو آئی ف خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نے کہا کہ علی امین گنڈاپورکا باجوڑ جانے کی بجائے لاہور میں سیر سپاٹا انتہائی شرمناک ہے،
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت سازش سے ختم کر کے ترقی کا پہیہ روکا گیا، چند عناصر نے ہماری قیادت کی بیماری کا مذاق اڑایا تھا۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے صبح سے اب تک مزید 50 فلسطینی شہید ہوچکے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 57 ہزار 882 ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ڈی جیز، ایڈوائزر اور ای ڈی سمیت تمام بھرتیاں روک دی گئی ہیں، ہائر ایجوکیشن کا نیا چیئرمین میرٹ پر لگایا جائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ کے پی میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا۔
پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن کمیٹی کا اسپیکر کی زیرِ صدارت اجلاس ختم ہو گیا، جس میں کسی بات پر اتفاقی نہیں ہو سکا۔