• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئس محکموں کو سافٹ ویئر ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی فرم پر سائبر حملے

جینوا (اے ایف پی ) سوئیزرلینڈ کی حکومت کو خدشہ ہے کہ محکموں کو سافٹ ویئر فراہم کرنے والی فرم پر سائبر حملے کے نتیجے میں حکومت آپریشنل ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے ۔ ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی سوئس فرم ، ایکس پلین ان تاوان کےلیے سائبر حملوں کا نشانہ ہے ۔ سائبر حملہ آوروں نے کمپنی کو بلیک میل کرنےکےلیے کچھ چوری شدہ ڈیٹا ’’ڈارک نیٹ ‘‘ پر ڈالا ہے ۔ حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی انتظامیہ کا آپر یشنل ڈیٹا بھی سائبر چوروں کے حملوں کے باعث متاثر ہو سکتا ہے ۔ ’’ایکس پلین ‘‘سے ٹیکنالوجی لینے والوں میں سوئس فوج اور محکمہ کسٹمز شامل ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید