• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندا ہے، متحدہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے سندھ کے بجٹ کو اعداد و شمار کا گورکھ دھندا قرار دے دیا۔

جیو نیوز کی بجٹ ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بلدیاتی اداروں کو دینے چاہئیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ معلوم نہیں فاروق ستار کے پاس اعداد و شمار کہاں سے آئے ہیں کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے 987 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعداد و شمار ان کے پاس تو نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کا 2 کھرب 244 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ہے، بجٹ خسارہ 37.7 ارب روپے سے زائد ہے۔

قومی خبریں سے مزید