ماسکو (اے ایف پی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روزکہا کہ روس یوکرین کے اناج کے تاریخی معاہدے سے نکلنے پر غور کر رہا ہے، جس کے تحت تنازعات کے شکار ملک یوکرین سے اناج کو عالمی منڈی تک پہنچایا جاتا ہے۔روسی صحافیوں کے ساتھ کریملن میٹنگ کے دوران پیوٹن نے کہا کہ اب ہم اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ کیا اناج کے معاہدے سے الگ ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے یوکرین پرسمندری راہداریوں کےغلط استعمال کا الزام لگایا، جن کا مقصد اناج لے جانے والے بحری جہازوں کو بحری ڈرون لانچ کرنے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے۔