• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورین گلوکار نے 33 سال کی عمر میں خودکشی کرلی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی کوریا میں گلوکار چوئی سنگ بونگ نے 33 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے گلوکار کی موت کی تصدیق کردی ہے اور ان کی لاش صبح ساڑھے 9 بجے گھر سے ملی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چوئی سنگ بونگ 2011 کے بعد کافی مشہور ہوئے تھے تاہم 2021 میں ان کے کیریئر نے ایک سیاہ موڑ اس وقت لیا جب انہوں نے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم یہ کہتے ہوئے شروع کی کہ وہ کینسر کی متعدد اقسام سے لڑ رہے ہیں اور علاج کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔

رپورٹس کے مطابق کورین گلوکار کی اس مہم کے حوالے سے بعد میں پتا چلا کہ وہ ایک دھوکا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گلوکار نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملنے والے عطیات واپس کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کا خیال ہے کہ گلوکار نے اپنی گھریلو صورتحال کے باعث خودکشی کی اور ایک دن قبل انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نوٹ بھی اپ لوڈ کیا تھا جس سے خودکشی کا اشارہ ملتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نوٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’میں ان تمام لوگوں سے دل سے معافی مانگتا ہوں جنہیں میری احمقانہ غلطی کا سامنا کرنا پڑا اور تمام عطیات واپس کردیے گئے ہیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید