کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود نیو کراچی الیون جی میں قربانی کا جانور گھمانے کے شوق میں بچہ کی جان چلی گئی، اہلخانہ نے بتایا کہ 12سالہ ابرہیم دوستوں کے ساتھ جانور گھما رہا تھا کہ بیل رسی چھڑا کر بھاگا تو رسی بچے کے پائوں سے لپٹ گئی اور بچہ کافی دور تک رگڑتا چلا گیا،اہل محلہ نے کچھ فاصلے پر جاکر جانور کو پکڑا اور رسی سے لڑکے کو نکال کر فوری طور پر اسپتال پہنچایا لیکن شدید چوٹیں لگنے سے ابراہیم دم توڑ گیا،اہلخانہ کا کہنا تھا واقع جمعرات کی شام کو پیش آیا، متوفی 4بہن بھائی میں دوسرے نمبر پر تھا۔