• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے بائیکاٹ سے کراچی کے مسترد شدہ لوگ میئر اور ڈپٹی میئر، خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر و رکن قومی اسمبلی کٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے کراچی کے مسترد شدہ لوگ مئیر اور ڈپٹی مئیر ہیں،دنیا کے بہترین غلام پاکستان کے آقا بن گئےبہترین غلام بدترین آقا ثابت ہوتے ہیں،وہ ہفتے کی شب اپنے حلقےاین اے 255الکرم اسکوائر لیاقت آباد میں ترقیاتی کا موں کے افتتاح پر عوامی اجمتاع سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ کراچی 4ہزار ارب سے زیادہ سرکاری خزانے میں جمع کر اتا ہے اگر آپ کراچی کے بیٹے ہیں تو 15سال کا حساب دیں جو دولت کراچی سے لوٹ کر کھائی ہے پہلے آپ وہ لوٹائیں کراچی کی پولیس اور ڈاکو دونوں امپورٹڈ ہیں وقت آگیا ہے لیاقت آباد تیاری کرے اور ہمت کرے یہ ملک آپ کے بغیر چل نہیں سکا اور نا ہی اسے آپکے علاوہ چلنا ہے،ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے کراچی ایک بار پھر میدان عمل میں اترنے والا ہےہم پاکستانی کی حیثیت سے بڑے خوش نصیب تھے کہ آزادی نصیب ہو ئی بدنصیب رہے کہ اسکی قدر نہیں کی جو غلامی کا طوق پہنے تھے انہیں آزاد کیا،پاکستان کو ملک بنانے والوں کی اولادوں کے ہاتھ میں دے دیا جائے پورا لاہور جتنا سیلز ٹیکس دیتا ہے لیاقت آباد اس سے زیادہ ٹیکس جمع کرواتا ہے،پاکستان کی حکومت لیاقت آباد کی مجبوری ہے ، لیاقت آباد کو حکومت کی ضرورت نہیں کراچی کی سوچ ناظم آباد اور دل لیاقت آباد ہے آج لیاقت آباد کے ایم این اے اور ایم پی اے حق پرست ہیں جو بلدیات کے نمائندے ہیں وہ لیاقت آباد کے نمائندے نہیں ایسی جمہوریت جو عوام دشمن اور جاگیردارانہ ہو اسے ہم جمہوریت نہیں سمجھتے۔
اہم خبریں سے مزید