کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 2کروڑ 68لاکھ 10ہزار روپے (26.810ملین) کے فاضل بجٹ میں کے الیکٹرک پر ایک ارب 85 کروڑ روپے کے واجبات ہیں جبکہ کل اخراجات کا تخمینہ 38 ارب 19 کروڑ 88لاکھ94ہزار روپے (38,198.894ملین) ہے، مالی سال 2023-24 کے 38 ارب 22کروڑسے زائد بجٹ کی منظوری سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے حکومت سندھ کے نوٹیفیکیشن کے تحت سٹی کونسل کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے 14 جون کو دی تھی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ بجٹ کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔ 2کروڑ 68لاکھ 10ہزار روپے (26.810ملین) کے فاضل میزانیہ میں اخراجات کا تخمینہ 38 ارب 19 کروڑ 88لاکھ94ہزار روپے (38,198.894ملین) ہے، محکمہ فنانس کے مطابق بجٹ میں اوزیڈ ٹی شیئراینڈ گرانٹ ان ایڈ20 ارب 72کروڑ97لاکھ44ہزار روپے(20,729.744ملین) ہے۔