• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروہ حسین نے فرحان سعید کی فرمائش پر ’کالا جوڑا‘ پہن لیا

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف، خوبصورت جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے ایک دوسرے کے ہمراہ اپنی ایک تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ و گلوکارہ عروہ حسین نے میٹھی عید کے موقع پر ایک ساتھ تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو خوبصورت سرپرائز دیا ہے۔

اس فنکار جوڑی نے اس تصویر میں سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

عروہ اور فرحان کی نئی تصویر نے اِن کے چاہنے والوں کی عید کا مزہ دوبالا کر دیا ہے۔

فرحان سعید نے اہلیہ عروہ حسین کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مشہور پنجابی گانے ’آج کالا جوڑا پا، ساڈی فرمائش تے‘ کے بول لکھے ہیں۔


فرحان سعید نے اس تصویر کے ساتھ مداحوں کو اپنی اور اہلیہ کی جانب سے عید کی مبارک باد بھی دی ہے۔

فرحان سعید کا عروہ کے ہمراہ اپنی یہ تصویر اپلوڈ کرنا ہی تھا کہ اُن کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اس جوڑی کی تعریفیں اور اِن سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید