رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں 3 ماہ سے جاری آپریشن میں پولیس نے 6 ڈاکوؤں کو ہلاک اور 28 کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 5 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
ادھر پولیس نے بھونگ کے علاقے میں مبینہ مقابلے میں 1 ڈاکو کو ہلاک اور 1 کو زخمی کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او بھونگ کی گاڑی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی تھی جس پر جوابی کارروائی میں ڈاکو مارا گیا۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔