• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لاقانونیت، مسافر بسوں میں بھی منشیات فروشی شروع

کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی میں منشیات فروش بے قابو، مسافر بسوں میں بھی منشیات بیچنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، بس ڈرائیور کی مزاحمت پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چلتی بسوں میں بھی منشیات فروشوں نے اپنا مذموم دھندا شروع کردیا ہے۔ منگل کے روز نمائش سے ٹاور کی طرف آنے والی ایک منی بس میں 3کے قریب منشیات فروش سوار ہوگئے۔ اس دوران ایک منشیات فروش نے منشیات جیب سے نکالی اور اسے بیچنا شروع کردیا، بس میں موجود چند مسافروں نے خریداری بھی کی، چند مسافروں نے شور مچایا جس کے بعد ڈرائیور نے گاڑی روک دی اور ملزمان سے بس سے اترنے کا مطالبہ کیا، ملزمان نے بس ڈرائیور کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تاہم بحث وتکرار کے بعد ڈرائیور ملزمان کو گاڑی سے اتارنے میں کامیاب ہوگیا، شہریوں نے صوبائی حکومت، شہری انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسافر بسوں میں اس طرح کھلے عام منشیات کی فروخت کے واقعات کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
اہم خبریں سے مزید