• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کراچی نے ٹیکس وصولی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کراچی (پی پی آئی،اسٹاف رپورٹر) معاشی سست روی اور بڑے چیلنجز کے باوجود ایف بی آر کے لارج ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس وصولی کی تمام ریکارڈ توڑ دیئے، سیلز ٹیکس وصولی میں 7فیصد اضافہ ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق ان لینڈ ریوینیو کمشنر کراچی گردھاری مل نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-23 میں لارج ٹیکس آفس نے ٹیکس ریونیو میں 400 ارب روپے اضافے سے 2078 ارب روپے اکھٹے کرنے کا ریکارڈ بنایا جو گزشتہ سال ایل ٹی او کی ٹیکس وصولی 1676 ارب روپے سے 23فیصد زائد رہیکمشنر ان لینڈ ریونیو نے انکشاف کیا کہ مجموعی طور پر 433 ارب روپے کے 3649 ٹیکس کے کیسز مختلف عدالتوں میں ہیں جن میں سے سپریم کورٹ میں 285 کیسز، ہائیکورٹ میں 2285 کیسز اور ٹربیونیل میں 1079 کیسز زیر سماعت ہیں۔
اہم خبریں سے مزید