• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب متحدہ نہیں تھی تو پیپلز پارٹی کراچی میں موجود تھی، وقار مہدی کا خالد مقبول کو جواب

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی پی کے سینئر رہنما سینیٹر وقار مہدی نے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول کی پریس کانفرنس پر کہا ہے کہ جب متحدہ نہیں تھی تو پیپلزپارٹی کراچی میں موجود تھی ،1970 کے انتخابات میں کراچی سے صوبائی اسمبلی کی 17 نشستوں میں سے 9 نشستیں پیپلزپارٹی نے جیتی تھیں، کراچی کے شہریوں کو سیاسی اورسماجی آزادی مل چکی ہے‘وہ زمانہ گزر چکا جب کراچی کے ووٹروں کو کہا جاتا تھا کہ تمہارا ووٹ ڈال دیا گیا ہے، ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کا میدان کس خوف سے چھوڑا‘خالد مقبول کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ پیپلزپارٹی کا جیالا مرتضی وہاب کراچی کا میئر ہے‘آئندہ انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی عوامی حمایت سے کراچی اور حیدرآباد شہر سے اکثریتی نشستیں حاصل کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید