پاکستان کی خوبرو فنکار جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اداکاری و گلوکاری کے شعبے سے تعلق رکھنے والی جوڑی عروہ اور فرحان نے گزشتہ شب ایک نجی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی۔
اس خوبصورت اور ہر دلعزیز جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح و سوشل میڈیا صارفین کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس فنکار جوڑی نے طویل عرصے بعد کسی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اِن کے مداح پھولے نہیں سما رہے۔
اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان طویل عرصے کی علیحدگی کے بعد کچھ ماہ قبل ہی دوبارہ تعلقات بحال ہوئے ہیں۔
صارفین سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے متعلق تمام پیجز پر اس جوڑی کی خوبصورت ویڈیوز اور تصویروں کو شیئر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اس نجی تقریب میں عروہ اور فرحان سمیت اداکار وہاج علی، اداکارہ سبینا فاروق اور مایا علی نے بھی شرکت کی تھی۔