استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔
ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کی جماعت سیاسی استحکام پر یقین رکھتی ہے، اس لیے عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔
شہباز شریف کی کابینہ میں آئی پی پی کے رہنما عون چوہدری مشیر سیاحت و کھیل ہیں جبکہ نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔
دوسری طرف عون چوہدری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کابینہ سے استعفے کی خبروں کی تردید کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ ہیں اور حکومت کی مدت مکمل ہونے تک رہیں گے۔