• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ کی بریت کی درخواست پر جلد فیصلے کی استدعا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست پر جلد فیصلے کی استدعا کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے بریت کی درخواست پر جواب طلب کر لیا۔

حمزہ شہباز طبیعت خرابی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، کوئی شواہد موجود نہیں، بریت کی درخواست دائر کی ہے، لیکن سماعت نہیں ہو رہی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید