• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن سے چوری ہو کر کراچی سے برآمد قیمتی کار بلغاریہ کے سفارتخانے کے سپرد کی جائے گی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) لندن سے چوری کئے جانے کے بعد کراچی سے برآمد ہونے والی 35 کروڑ روپے مالیت کی بینٹلے مولسین وی 8کار بلغاریہ کے سفارت خانے کے سپرد کی جائے گی۔ کسٹمز ایپلیکنٹ ٹربیونل نے سفارت خانے کے تحریری انکار کی صورت میں گاڑی وزارت خارجہ کے سپرد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ فیصلے کی کاپی میں گاڑی سفارتخانے یا وزارت خارجہ کے سپرد کئے جانے کے لئے برطانوی ایجنسی اور سینٹرل نیشنل بیورو کے علم میں لانا بھِی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ کسٹم اپیلنٹ ٹریبونل کراچی نے حوالگی کا حکم مقدمے میں نامزد افراد کی کسٹم اپیل مسترد کرتے ہوئے جاری کیا۔ گاڑی کسی بھی صورت چوری کرکے پاکستان منتقل کرنے والوں کے حوالے نہ کی جائے، بیش قیمت بینٹلے کار ستمبر 2020 میں برطانوی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر ڈیفنس فیز 2 کے بنگلے سے برآمد کی گئی تھی۔ برطانوی خفیہ ایجنسی کے مطابق کار لندن سے چوری کے بعد کراچی منتقل کی گئی۔ مقدمے میں نامزد ملزمان کے مطابق گاڑی بلغاریہ کے سفارت خانے کے نام پر منتقل کی گئی تھی۔ برآمدگی کے وقت گاڑی پر کراچی کی رجسٹریشن نمبر پر مبنی پلیٹ موجود تھی۔
اہم خبریں سے مزید