• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سائنسی مقابلوں میں کامیاب طلبہ کی ناسا کے خلائی کیمپ میں شمولیت

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )امریکی حکومت کی مالی اعانت سے کراچی کے تین اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 24طلبہ و طالبات امریکی خلائی و راکٹ سنٹر کی خلائی کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں ۔

یہ خلائی کیمپ امریکی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ول میں واقع ہے۔

 اس سرگرمی کا انعقاد امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی اور داؤد فاؤنڈیش کے باہمی تعاون سے کیا گیا، جس کا مقصد کراچی کے50 اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی )اسٹیم( کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

 یہ امریکی گرانٹ 100 پاکستانی اساتذہ کیلئے اسٹیم کی تربیت اور میگنیفائی سائنس سینٹر میں 1,000 سے زائد طلباء کے تعلیمی دورے اور سائنس پروجیکٹ کے اختتامی مقابلے سمیت حصوں پر مشتمل یے۔

گرانٹ کا مقصد اسٹیم تعلیم کو فروغ دینا اور کراچی کے اسکولوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ عملہ کی تربیت کیلئے مزید وسائل مختص کریں اور تربیت کے مزید بہتر نتائج حاصل ہوں۔

 اس کے نتیجے میں طلباء کو سائنس کے شعبوں میں کیریئر بنانے کی ترغیب ملے گی، اس طرح صنعت ، تعلیمی اداروں اور تحقیق میں اسٹیم گریجویٹس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ 

امریکہ کیجانب سے طویل عرصہ سے مختلف تعلیمی پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں اسٹیم تعلیم فروغ کیلئے مسلسل تعاون جاری ہے، جس میں 2011ء اور 2015ء میں پاکستانی طالب علموں کو خلائی کیمپ بھیجنا بھی شامل ہے۔ 

امریکہ دنیا بھر کے نوجوانوں کےلئے جامع سٹیم تعلیم ، سبز ٹیکنالوجیز اور انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، تاکہ وہ اپنے ممالک کی معیشتوں کو پائیدار ترقی دینے کیلئے خدمات انجام دے سکیں۔

اہم خبریں سے مزید