کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ محکمہ لینڈ کا تمام ریکارڈ کمپیوائزڈ کیا جا رہا ہے جہاں شہریوں کو ان کی اراضی سے متعلق کاموں کے لئے ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی، کراچی میں زمین کی ملکیت،منتقلی اور لیز کے حوالے سے جملہ امور کو شفاف اور بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی کو اس حوالے سے شکایت نہ ہو، بائیومیٹرک حاضری کے نظام کی تنصیب سے افسران اور عملے کی حاضری یقینی بنے گی،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر کی عمارت میں سیکورٹی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اور 42 جدید کیمرے نصب کردیئے ہیں جس سے سرویلینس کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں محکمہ لینڈ کے نوتزئین شدہ دفتر اور کے ایم سی بلڈنگ میں مانیٹرنگ اور سرویلنس کے نئے نظام کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔