• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق کا سوئیڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

تصویر بشکریہ: تسنیم نیوز ایجنسی تہران۔
تصویر بشکریہ: تسنیم نیوز ایجنسی تہران۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں سوئیڈن کا سفارت خانہ جلانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بغداد سے عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیراعظم نے سوئیڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عراقی وزیراعظم نے سوئیڈن کے بغداد میں موجود سفیر کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی پر عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکڑوں مشتعل افراد نے سوئیڈن کے سفارت خانے پر آج دھاوا بول کر اسے جلا دیا۔

مشتعل مظاہرین نے وسطی بغداد میں سوئیڈن کے سفارت خانے کے کمپاؤنڈ کی دیواروں کو توڑ کر سفارت خانے کو آگ لگا دی۔

سوئیڈن کے سفارت خانے پر حملہ عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے کیا ہے۔ سوئیڈن کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کا تمام عملہ محفوظ ہے۔

دوسری جانب عراق کی وزارتِ خارجہ نے سوئیڈن کے سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

عراق میں مشتعل افراد کی جانب سے یہ مظاہرہ سوئیڈن میں ایک اور قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دیے جانے پر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ ایک عراقی نژاد سوئیڈش شہری قرآن پاک کی بے حرمتی کرچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید