• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کو اداکارہ نہیں تو پھر کیا بنانا چاہتی ہیں؟

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی راہا کو اداکارہ نہیں بنانا چاہتیں۔

فلم ’گنگو بائی‘ کی اداکارہ عالیہ بھٹ آج کل اپنی نئی فلم ’راکی رانی کی پریم کہانی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

وہ اس فلم میں معروف اداکارہ رنویر سنگھ کے مدِ مقابل نظر آئیں گی۔

گزشتہ روز اداکارہ عالیہ بھٹ نے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے فیشن شو میں ریمپ واک کی، اس شو کے ’شو اسٹاپر’ عالیہ اور رنویر سنگھ تھے۔

بعد ازاں انہوں نے ہدایتکار کرن جوہر کے ہمراہ ایک انٹرویو میں شرکت کی۔

اداکارہ کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اسکول کے دن اُن کی زندگی کے بہترین دن تھے، وہ ابھی بھی بچپن کی شرارتیں بہت یاد کرتی ہیں۔

انہوں نے اداکارہ بننے کے خواب اسکول میں ہی دیکھے تھے اور وہ اپنے اسکول کے ہر مقابلے میں حصہ لیتی تھیں۔

بیٹی راہا سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو اداکارہ نہیں بنانا چاہتیں۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اُن کی بیٹی سائنس کے مضمون میں دلچسپی لے اور  سائنسدان بنے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید