1۔ کون سی وہ اک چیز ہے، بولو
ہر جانب تم گھوم کے دیکھو
وہ ہر سو موجود ہے بچو
رنگ بِنا بھی ہے وہ سُندر
اُس کے دم سے آج ہیں گھر گھر
جام، صراحی، کلسی، گاگر
بن اُس کے جل جائے کھیتی
بن اُس کے مر جائے مچھلی
سمٹے تو بن جائے قطرہ
پھیلے تو ہو جائے دریا
پھول، شجر انسان، پرندہ
بوجھو تو جانیں کا جواب:۔ پانی