• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان نے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں بکھیر دیں


بنگلادیش ویمنز ٹیم کے خلاف میچ میں شکست کے ڈر نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اپنے حواس کھو بیٹھیں اور کھیل کے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں بکھیر دیں۔

بنگلادیش کیخلاف میچ میں آؤٹ قرار ہونے پر ہرمن پریت کور نے بیٹ مار کر وکٹیں گرادیں۔

پویلین واپس جاتے ہوئے ہرمن پریت کور بلند آواز میں امپائر پر غصہ کا اظہار بھی کرتی رہیں۔

ہرمن پریت کور کی یہ حرکت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کوڈ آف کنڈکٹ 2.2 کی خلاف ورزی ہے۔

کرکٹ اکیوپمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی ویمن کپتان پر لیول ون کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب اپنی غلطی پر ندامت کے بجائے ہرمن پریت کور بعداز میچ انٹرویو کے دوران بھی امپائرز پر برس پڑیں۔ 

ہرمن پریت کور نے بنگلادیش میں امپائرنگ کے معیار کو اپنی طرف سے غیر معیاری قرار دے دیا۔

انہوں نے اس دوران کہا کہ ہمیں اب اندازہ ہوگیا کہ یہاں کیسی امپائرنگ سے نمٹنا ہوگا۔

واضح رہے کہ امپائرز کیخلاف انٹرویو دینے پر بھی بھارتی ویمن کپتان پر کارروائی ہوسکتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید