• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

حمزہ خان —فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
حمزہ خان —فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے کھلاڑی کو ہرا کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

حمزہ نے فائنل میچ میں مصر کے محمد زکریا کو تین-ایک سے شکست دی۔

ان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا۔

یاد رہے کہ سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین-دو سے شکست دی تھی۔

حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ 37 سال بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل 1986ء میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

وزیراعظم کی مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان، ان کے والدین، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ 37 سال بعد یہ ٹائٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان کا شکریہ۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ حمزہ خان نے 1986 کے ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیر کی فتح کی یاد تازہ کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسکواش میں پاکستانی پرچم دوبارہ بلند کرنے پر قوم حمزہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، امید ہے آنے والے وقت میں حمزہ اسکواش میں پاکستان کو پھر ناقابلِ تسخیر بنائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید