ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے عدم دستیاب دواؤں کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
ڈریپ کی جانب سے200 دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھی حکومت کو بھجوا دی گئی۔
ماہرین صحت کے مطابق ملک بھر میں اس وقت کئی ضروری اور جان بچانے والی دوائیں دستیاب نہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق اصلی دواؤں کی عدم موجودگی کے باعث جعلی اور اسمگل شدہ دوائیں سپلائی کی جا رہی ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق دماغی اور اعصابی نظام کے علاج کی کئی ضروری دوائیں بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔