لاہور (پ ر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے لاہور بورڈ کے امتحانات میں پہلی تین پوزیشنز میں سے دو اپنے نام کر لیں۔ یونیک گروپ نشیمن اقبال کیمپس کے محمد عبد اللہ نے لاہور بورڈ میں 1090 نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ قصور کیمپس کی ہادیہ نور نے 1089 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئر مین یونیک گروپ پروفیسر عبد المنان خرم نے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیک گروپ میں طلبا نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔