پاکستانی معروف اداکار احمد علی اکبر کی نئی پوسٹ اور اس پر لکھا گیا کیپشن مداحوں کو خوب بھا گیا ہے۔
37 سالہ احمد علی اکبر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصویریں شیئر کی ہیں جن میں سے کچھ میں وہ پردہ ہٹاتے ہوئے باہر کی جانب جھانک رہے ہیں اور کچھ میں محوِ رقص ہیں۔
اداکار کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’کوئی نہیں دیکھ رہا، چلو ڈانس کریں۔‘
اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب ڈرامہ شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والے احمد علی اکبر کے مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ پر دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔