• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست ہریانہ میں فسادات کے باعث ضلع نوح میں صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع نوح میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر پابندی میں 5 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ضلع نوح میں پیر کے فسادات میں 6 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں مذہبی جلوس کی رسومات کے دوران دو انتہا پسند ہندو گروہ آپس میں لڑ پڑے تھے اور مسلم اکثریتی علاقے میں پیش آئے اس واقعے کا ملبہ مسلمانوں پر ڈال دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید