پیارے بچو! آج ہم آپ کو ایسے ملک کے بارے میں بتا رہے ہیں جہاں سال بھر کے تمام مہینوں میں دن اور رات کے اوقاتِ تبدیل نہیں ہوتے۔ اس ملک کا نام یوگنڈا ہے جو خط استوا پر واقع ہے۔
موسموں کی تبدیلی بھی اوقات کی تبدیلی پر اثرا انداز نہیں ہوتی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیسے جیسے ہم قطب شمالی کی طرف بڑھتے چلے جائیں گے دن بڑا اور رات مختصر ہوتی جائے گی، اس کے برعکس قطب جنوبی کی جانب سفر کرنے سے دن چھوٹا اور رات طویل ہوتی جاتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سال کے چاروں موسم بھی تبدیل ہوتے جاتے ہیں لیکن اس ملک میں اسلام کی آمد کے بعد سے اب تک روزے کا وقت تک تبدیل نہیں ہوا۔ ہر سال وہاں کے مسلمان 12 گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں، ایسا اس لیے ہے کہ سال بھر کے تمام مہینوں میں دن اور رات کے اوقات میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔
موسموں کی تبدیلی بھی اوقات کی تبدیلی پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ یوگنڈا اگرچہ مسلمان ملک نہیں، مگر وہاں پر مسلمانوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہے مسلمان نہ صرف ہرسال ایک ہی وقت میں روزہ رکھتے اور افطار کرتے ہیں بلکہ ان کی نمازوں کے اوقات بھی تبدیل نہیں ہوتے۔