• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے اسلام آباد پہنچادیا

وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچا دیا۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

 اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

 گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹر وے اسلام آباد لے کر روانہ ہوئی، اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاری کے بعد لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا تھا مگر موسم کی خرابی کی وجہ سے  انہیں بائی روڈ ہی اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا۔

قومی خبریں سے مزید