کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا یہ شخص انسداد دہشت گردی پولیس کو مطلوب تھا اور اس کیلئے 10 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ملزم احسان الحق کا نام ایف ائی اے امیگریشن کے اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم خیبر پختون خواہ پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کو مطلوب ہے۔ محکمہ داخلہ کے پی نے ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر کررکھی ہے۔ ملزم کا نام انتہائی مطلوب دہشتگردوں فہرست میں بھی شامل ہے۔ ملزم دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔ ملزم کا تعلق صوابی سے ہے۔ گرفتار ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔