بھارتی سوشل میڈیا پر بنگلورو سے تعلق رکھنے والے آٹو رکشہ ڈرائیور کی ایک تصویر وائرل ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صافین دنگ نظر آ رہے ہیں۔
بھارت سے وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے ایک رکشہ ڈرائیور کرائے کی ادائیگی کے لیے مسافروں کو اپنی اسمارٹ واچ پر کیو آر کوڈ دکھاتا ہے اور آن لائن پیسے وصول کرتا ہے۔
بنگلورو کے آٹو ڈرائیور نے اپنی اسمارٹ واچ پر QR کوڈ کے ذریعے ادائیگیاں قبول کرنے پر انٹرنیٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق یہ حیران کُن واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر نے آٹو رکشہ میں سفر کیا اور منزل پر پہنچنے کے بعد ڈرائیور سے کرایہ پوچھا۔
بس پھر کیا تھا، آٹو ڈرائیور نے کرائے کی وصولی کے لیے مسافر کو اپنی اسمارٹ واچ میں سیٹ کیا گیا QR کوڈ کا وال پیپر دکھا کر پیسے ٹرانسفر کرنے کا کہا اور وہاں موجود سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد تاحال لاکھوں سوشل میڈیا صارفین اسے دیکھ کر اس پر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔