کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سیکٹر 11/B میں گھر میں گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے والے 5 افغانی ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کی شناخت پائندہ خان ولد شیر ولی ،عمران ولد سلیم ، عبداللہ ولد امان اللہ ، عبدالباری اور حیدر خان ولد احمد خان کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان نارتھ کراچی سیکٹر 11/B میں واقع مکان نمبر B-274 میں گرل کاٹ کر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے، اطلاع ملنے پر مددگار 15 پولیس کی ایک موبائل اور 2 موبائل علاقہ تھانہ کے ہمراہ ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے گھر کو کارڈن آف کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کی جوابی فائرنگ میں پانچوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے،پولیس نے موقع سے شواہد و مسروقہ سامان سمیت اسلحہ برآمد کر لیا،برآمد ہونے والے سامان میں 9mm 3 پستول لوڈ میگزین، ایک30 بور پستول لوڈ میگزین، طلائی زیورات، 1 لاکھ 26 ہزار نقد رقم شامل ہے،افغانی ڈاکوؤں کا ایک ساتھی 6 گھنٹے تک پانی کے ٹینک میں چھپا رہا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے کے تقریباً 6 گھنٹے بعد ہلاک ڈاکوؤں کا ساتھی گھر سے نکل کر فرار ہوگیا، جو 6 گھنٹے تک پانی کے ٹینک میں چھپا رہا۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ فرار ملزم پانی میں بھیگا ہوا تھا، پولیس نے دوبارہ اضافی نفری طلب کرلی جس کے بعد فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔ملزمان کی لاشیں عباسی اسپتال منتقل کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایچ او سر سید شاہد تاج اور پوری ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے، علاوہ ازیں ایس ایس پی مددگار-15 امجدحیات نے پولیس اہلکاروں کوشاباش اور تعریفی اسناد دیں ،مددگار15 کے اہلکار کال موصول ہونے پر 5 منٹ میں جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔5 ڈاکووں کی ہلاکت کے واقعے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پرآگئیں ،فوٹیج جس میں ایک سفید گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو گھر کے باہر دیکھا جاسکتا ،گاڑی سے 5 ملزمان اتر کر رات 1بجکر 12 منٹ پر گھر کی طرف جاتے ہیں 4 سے ساڑھے 4 کے درمیان ملزمان کرولا گاڑی میں آئے تھے، ملزمان بنگلے میں دروازے کی گرل اور کنڈی کاٹ کر داخل ہوئے، ایس ایچ او سر سید کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا، ملزمان نے گھر میں موجود افراد کو پہلے باندھا اور تشدد کیا، ملزمان نے گھر میں لوٹ مار کی الماریوں سے بھی نقدی دیگر قیمتی سامان لوٹا، پولیس کو واردات کی اطلاع 15 پر ملی ، جس پرفوری طور پر تھانے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس نے بنگلے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس نے فرار ہونے کی کوشش کر نےپر فائرنگ کردی، ملزمان نے آس پڑوس کے گھروں میں فرار ہونے کی کوشش کی جس میں ملزمان مارے گئے۔ایس ایس سینٹرل معروف عثمان کے مطابق ہلاک ہو نے والے ڈاکو پائندہ خان اور عبداللہ کا کریمنل ریکارڈ بھی ملا ہے، جن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، تیسرے ڈاکو عمران کا تاحال کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملاہلاک ہونے والے دو ڈاکووں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان جس سفیدگاڑی میں آئےتھے، اس گاڑی کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جارہی ہے، متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا گروہ گھر میں لوٹ مار کے لئے داخل ہوا تھا اور پولیس کے پہنچنے پر مقابلہ ہوا 5 ڈکیت کمرے کی گرل کاٹ کر میرے گھر میں داخل ہوئے ، ڈاکووں نے میرے بھائی کے کمرے کا دروازہ توڑا، ملزمان بھائی کے ہاتھ پاوں باندھ کر اسے اوپرلیکر گئے، متاثرہ شخص کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹی وی لاونج کا دروازہ توڑا اور وہاں بھی لوٹ مار کی، ملزمان ٹی وی لاکنج پر آئے تو شور شرابا ہوا جس پر ڈاکووں نے مجھ سمیت میرے بھائی اور بھتیجوں پر بھی تشدد کیا، مجھے اورمیرے والدین کو کمرے میں بند کردیا ،میں بے حواس ہوگیا اور شور مچانا شروع کردیا، شور کی آواز آس پڑوس میں گئی تو کسی نے 15 کو اطلاع دے دی، ملزمان نے تمام تر قیمتی سامان لوٹ کر جمع کرلیا تھا اتنے میں پولیس پہنچ گئی، ملزمان نے نقدی، زیورات، لیپ ٹاپس اور دیگر سامان لوٹا کچھ ملا ہے کچھ سامان غائب ہے۔