پشاور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں موجود پولیو وائرس سے تعلق رکھتا ہے۔
سیکریٹری صحت افتخار علی شلوانی کا کہنا ہے کہ ملک میں متعدد پولیو مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، جہاں وائرس موجود ہوتا ہے وہاں مربوط حکمت عملی بنائی جاتی ہے۔
سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو پروگرام ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کیلئے پرُعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔