• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نگلیریا فولری سے ایک اور ہلاکت رپورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں نگلیریا فولری سے ایک اور ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال کراچی میں نگلیریا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی ہے ۔۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق 23 سالہ نوجوان کو تیز بخار ، سردرد اور خون کی الٹیوں کے ساتھ نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور گزشتہ رات انتقال کر گیا ۔ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔
اہم خبریں سے مزید