بھارت میں مسلمان والدین ڈنڈوں اور لوہے کی راڈ کے تشدد کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان والدین کا بیٹا شوکت 2020ء میں اپنی پڑوسی روبی نامی ہندو لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روبی اس وقت کم عمر تھی جبکہ شوکت کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا تاہم رہا ہونے کے بعد لڑکے نے رواں برس جون میں دوبارہ روبی سے بھاگ کر شادی کر لی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکے کے والدین پر لڑکی کے خاندان کے افراد نے بے دردی سے تشدد کیا جس سے باپ عباس اور ماں قمرالنساء جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کو ریاست اتر پردیش کے گاؤں سیتاپور میں پیش آئے اس واقعے میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔