الیکشن واچ ڈوگ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کےلیے اپنی تجاویز دے دیں ۔
فافن اعلامیے کے مطابق تجاویز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام انتخابی حلقوں کی مساوی آبادی پر تشکیل یقینی بنائے ۔
فافن اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حلقوں کے درمیان عدم مساوات آرٹیکل 25 کے خلاف ہے، جس کے مطابق تمام شہری برابر درجہ رکھتے ہیں ۔
فافن تجاویز میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن دفعہ 20۔1 کے اس اصول سے بچ سکتا ہے ۔
فافن نے الیکشن کمیشن کو دی گئی تجاویز میں کہا کہ گزشتہ حلقہ بندی میں قومی اسمبلی کے 82 حلقے ایسے تھے، جن میں آبادی کا فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا۔
فافن نے تجاویز میں کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کمیٹیوں کو پابند بنائے کہ وہ حلقوں کی آبادی کا فرق 10 فیصد سے زائد ہونے کی وجوہات تحریر کرے ۔
فافن کے مطابق حلقہ بندی سیاسی طاقت کی تقسیم کا ایک مرکزی عمل ہے لہٰذا اسے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہونا چاہیے ۔