• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اسلام آباد کے 4 عہدیداران کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے 4 عہدیداران کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایاْ

عدالت نے چاروں پی ٹی آئی عہدیداران کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محض خدشات پر کسی کو سلاخوں کے پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا، خدشات کو بنیاد بنایا جائے تو پھر کسی کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 4 عہدیداران نے ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پی ٹی آئی عہدیداران کی طرف سے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید