• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بٹگرام میں پھنسی ہوئی چیئر لفٹ کے سامنے پہاڑی پر ہیلی پیڈ قائم

بٹگرام میں پھنسی ہوئی چیئر لفٹ کے سامنے پہاڑی پر ہیلی پیڈ قائم کردیا گیا۔

ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب کے مطابق ہیلی پیڈ پر ریسکیو 1122 کی تمام ایمرجنسی اور ضروری سامان سے لیس گاڑی موجود ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کی کامیابی کے بعد تمام افراد کا پہلے مکمل چیک اپ ہوگا، جن افراد کو طبی مسائل ہوئے ہیں انہیں فوراً اسپتال شفٹ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے کی تفصیلات کے مطابق پھنسے افراد میں ابرار، عرفان، گلفراز اور اسامہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رضوان اللہ، عطااللہ، نیاز محمد اور شیر نواز بھی چیئرلفٹ میں پھنسے ہیں۔ چیئر لفٹ تقریباً 2 ہزار میٹر کی بلندی پر لگی ہے۔

قومی خبریں سے مزید