• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،سردار شفیق

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ ) کشمیر ی رہنما ایل او سی فاؤنڈیشن کے چیئرمین کونسلر سردار شفیق خان نے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کا تعارف مغل کی شہادت کے بعد ایل او سی پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے، بھارتی فوج نے جنگ بندی لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیاض نامی شخص کو اس وقت گولی مار کر شہید کردیا جب وہ اپنی حدودمیں مال مویشیوں کے لیے گھاس کاٹ رہا تھا، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعظم آزاد کشمیر ، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے جنگی جرائم کے خلاف کشمیر ی عوام کو عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ اٹھانے کیلئے رسائی دی جائے ۔ سردار شفیق خان نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل کے رکن ممالک کشمیر ی عوام کو مسئلہ کشمیر کا بنیادی فریق تسلیم کر تے ہیں، کنٹرول لائن پر یو این آبزرور موجود ہیں ، آزاد کشمیر میں پارلیمانی نظام حکومت ہے، آزاد کشمیر حکومت کو پاکستان اور اقوام متحدہ بااختیار تسلیم کریں تاکہ کشمیری عوام حصول انصاف کیلئے بھارت کے جنگی جرائم کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے اقدامات کرسکیں ۔ بھارت نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے ختم کیا اور اب آزاد کشمیر پر قبضہ کر نے کیلئے آگے بڑھ رہا ھے ۔ بھارت نے پاکستان کے اندرونی حالات سے فائدہ اٹھا تے ہوئے اپنی افواج اور جنگی طیاروں کو کنٹرول لائن پر منتقل کر دیا ہے، کشمیر کی جنگ بندی لائن کے ساتھ بھارتی فوج کی بلاجواز بلا اشتعال فائرنگ جنگی مہم کے سوا کچھ نہیں ۔ سردار شفیق خان نے صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے دونوں اطراف متحدہ اسمبلی قائم کرنے کی اجازت دی جائے ۔
یورپ سے سے مزید