• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے جاری کردہ چاند پر پہنچنے والے مشن کی تصویر
بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے جاری کردہ چاند پر پہنچنے والے مشن کی تصویر

بھارتی خلائی مشن چندریان تھری چاند پر اتر گیا، چندریان تھری لینڈر وکرم چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر اترا ہے۔

بھارت چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے والا دنیا کا پہلا جبکہ چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔

اس سے قبل امریکا، روس اور چین چاند کے خط استوا کے قریب سافٹ لینڈنگ کرچکے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ چاند کا جنوبی قطب ابھی تک بڑی حد تک غیر دریافت شدہ ہے، جہاں چندریان 3 اترا وہ قطب جنوبی کا دور دراز خطہ ہے۔

مستقل طور پر سائے میں رہنے کی وجہ سے اسے 'چاند کا اندھیرے والا حصہ' بھی کہا جاتا ہے۔

غالب امکان ہے کہ چاند کا جو حصہ سائے میں ہے وہاں پانی کی موجودگی کے آثار ملیں۔

بھارت نے اس سے پہلے بھی دو بار چاند کے جنوبی قطب کیلئے مشن روانہ کیا تھا جو ناکام ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ چندریان تھری مشن 14 جولائی کو ریاست آندھرا پردیش سے روانہ ہوا تھا، یہ 40 دن کے طویل سفر کے بعد چاند پر اترا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید